دنیا دارالامتحان ہے اس میں انسانوں کو آزمایا جاتا ہے اور آزمائش سے کسی مومن کو بھی مفر نہیں اسے اس جہاں میں طرح طرح کی مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے قسم قسم کے حموم و غموم اس پر حملہ آور ہوتے ہیں اور یہ تمام مصائب و آلام بیماری و تکالیف سب کچھ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور اس پر ایمان و یقین رکھنا

مومن کے عقیدے کا حصہ ہے کیونکہ اچھی و بری تقدیر کا مالک و مختار صرف اللہ ہے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جنہیں چاہتا ہے انہیں آزمائش میں مبتلا کردیتا ہے تا کہ وہ اطاعت پر مضبوط ہو کر نیکی کے کاموں میں جلدی کریں اور جو آزمائش انہیں پہنچی ہے۔ اس پر وہ صبر کریں تا کہ انہیں بغیر حساب اجر و ثواب دیا جائے اور یقینا اللہ کی سنت کا بھی یہی تقاضا ہے کہ وہ اپنے نیک بندوں کو آزماتا رہے تا کہ وہ ناپاک کو پاک سے اور نیک کو بد سے اور سچے کو جھوٹے سے الگ کر دے لیکن جہاں تک ان کے اسباب کا تعلق ہے تو وہ سراسر انسان کے اپنے کئے دھرے کا نتیجہ سمجھنا چاہئے کہ ہماری غلطیوں کوتاہیوں کی وجہ سے ہم پر یہ مشکلات ہم پر یہ پریشانیاں آرہی ہیں یہ عمل مشہور ہے قرآن پاک کے 14 سجدوں کے نام سے مشہور ہے اس کا طریقہ یہ ہے کہ ا گر کسی کو کوئی پریشانی ہو کوئی مشکل ہو کوئی بھی حاجت ہو تو قرآں پاک میں کل 14 سجدے ہیں جنہیں سن کر یا پڑھ کر سجدہ کرنا واجب ہوجاتا ہے ان کو سب سے پہلے قرآن پاک میں موجود جو چودہ سجدے ہیں۔ ان پر نشان لگا کر رکھ لینا ہے کرنے کی ترتیب وطریقہ یہ ہے کہ آپ نشان لگا کر جب رکھ لیں گے آپ کو پتہ ہوگا کہ ان آیات پر سجدہ کرنا ہے

تو سب سے پہلے آپ کو یہ کرنا ہے کل 14 سجدوں کی آیات ہیں تو سب سے پہلے پہلی آیت ایک مرتبہ تلاوت کریں اور وہ آیت تلاوت کرنے کے بعد سجدہ میں چلے جائین اور سجدہ میں جا کر سجدہ کی تسبیح پڑھیں اور تعداد طاقت کی رکھیں اور 3 سے زیادہ ہونی چاہئے اور سجدہ سے اٹھ کر اپنے مقصد اپنی پریشانی اپنی مشکل اور اپنی حاجت کے لئے اللہ سے گڑگڑا کر دعا کریں پھر دوسرے سجدہ کی آیت تلاوت کریں اور آیت پڑھنے کے بعد پھر سجدہ میں چلے جائیں اور پھر اسی طرح تسبیح پڑھیں اور پھر اسی طرح دعاکریں گڑگڑا کر عاجزی و انکساری سے دعا کریں اسی طرح چودہ سجدوں کی چودہ آیات تلاوت کریں۔ اور ہر آیت پڑھنے کے بعد سجدے میں چلے جائیں اور سجدے میں جانے کے بعد وہی سجدے کی تسبیح سبحان ربی الاعلی تلاوت کریں اور اٹھ کر اللہ سے گڑگڑا کر دعا مانگ لیں یہ بہت مختصر ساعمل ہے شاید اس عمل کو کرنے میں آپ کے پانچ سے دس منٹ بھی نہ لگیں لیکن اس عمل کو چند دن کریں چند ہفتے کریں انشاء اللہ آپ کی کوئی بڑی سے بڑی حاجت ہو گی کوئی پریشانی ہوگی وہ حل ہونا شروع ہوجائے گی پریشانیاں ختم ہوجائیں گی حاجات پوری ہوجائیں گی بہت طاقتور مجرب و آزمودہ عمل ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین

Sharing is caring!

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں