یہ وظیفہ ان لوگوں کے لئے ہے جو مصیبت اور قرض میں گھرے ہوئے ہیں وہ لوگ جن کے گھروں میں بہت زیادہ مصیبت ہے جو قرض کی وجہ سے بہت زیادہ تکلیف میں ہیں ان لوگوں کے لئے یہ وظیفہ ہے چھوٹی سی آیت ہے انشاء اللہ اس کے پڑھ لینے سے آپ کا قرض مصیبت تکلیف ختم ہوجائے گا تو یہ دعا ہے ایک
چھوٹی سی یہ دعا حضرت نوحؑ کی ہے رَبِّ اَنِّی مَغْلُوب فانتصر اے اللہ میں بے بس ہو پس تو میری مدد فرما جو لوگ مصیبت تکلیف اور قرض میں گھرے ہوئے ہیں وہ زیادہ سے زیادہ اس آیت کو پڑھیں انشاء اللہ اس کے پڑھنے سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا اللہ پاک غیبی خزانے سے مدد فرمائے گا اور قرض سے نجات ملے گی۔اسے صبح شام سات یا گیارہ دفعہ پڑھ لینا بہتر ہے ۔دشمن کمزور ہو یا تگڑا،اس کا خوف دماغ سے چپکا ہی رہتا ہے . ایسے لوگ جو دشمنوں کے شر کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کے اندیشوں میں گرفتار ہوں اور انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہو،خود کو مغلوب اور تنہا و بے یارومددگار سمجھتے ہوں ،انہیں ان دو وظائف میں سے کوئی ایک عمل پڑھتے رہنا چاہئے .نما زکے بعد سجدہ کی حالت میں یہ دعا پڑھیں.رَب اَنیِ مَغلْوب فَانتَصِر زیادہ سے زیادہ طاق تعداد میں پڑھیں اورپڑھتے ہوئے دشمن کا تصور کریں، اللہ سے عاجزی کے ساتھ تصوراتی اور قلبی طور پر دعا کریں کہ اے اللہ عزوجل میں کمزور ہوں، تو طاقت و عظمت والا ہے ، میں مغلوب ہوں تو میری مدد فرما.دوسرا عمل بڑا معروف ہے .اسے روزانہ نمازِ فجر سے قبل یا بعد میں چار سو بار پڑھا کریں . حَسبْنَا اللَہ وَنِعمَ الوَکیلُ وَنِعمَ المَولیٰ وَنِعمَ النَّصیر پیر ابو نعمان رضوی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں .ان سے اس ای میل
پررابطہ کیا جاسکتا ہے.قرآن حکیم کے ایک ایک حرف میں شفاہے.جو مسلمان روزانہ آیات قرآنی کی تلاوت کرتے اور باوضو رہتے ہیں اللہ کریم انکے لئے کشادگی پیدا کرتے ہیں.ایسے لوگ کبھی دنیاوی مسائل سے شاکی نہیں ہوتے نہ انہیں ڈپریشن ہوتا ہے. ان کا دل اور دماغ پرسکون ہوتا ہے.جیسا کہ سورہ فاتحہ کو روزانہ پڑھنے والوں کا معاملہ ہے .رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے کہ سورہ الفاتحہ میں موت کے علاوہ ہر مرض کے لئے شفا ہے توآقائے دوجہاں ﷺ کا فرمان اس کی ضمانت دیتا ہے کہ سورہ فاتحہ پڑھتے رہنے والوں پر آسانیاں پیدا ہوتی ہیں.جو کوئی بھی سورہ فاتحہ کا عامل بن جاتا ہے اسکا بے تحاشا ذکر کرتا ہے تو ایسے لوگوں پر معاشی تنگی نہیں ہوگی،انہیں غیب سے رزق ملے گا،بیمار ہوں گے تو جلد صحت یاب ہوں گے.سورہ فاتحہ کے عامل جب کسی کو دم کرتے ہیں تو موذی امراض سے چھٹکارا حاصل ہوجاتا ہے.اگر کوئی انسان کسی مصیبت کا شکار ہوجائے اور کوئی راہ نہ دکھائی دے تو اسے چاہئے کہ چالیس روز تک سورہ فاتحہ ایک سو پچیس بار پڑھ لیا کرے۔اگر کسی مریض کی تیمارداری کے دوران اسکی شفا کے لئے اسکا ہاتھ پکڑ کر سات بار سورہ فاتحہ باوضو ہوکر پڑھی جائے تو وہ جلد صحت یاب ہوگا .سرکہ ایک اسلامی غذا بھی ہے.اسکا استعمال طب اسلامی میں معروف رہا ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین