اس تحریر میں اللہ تعالیٰ کے تین ناموں کا ایک خاص عمل پیش کیا جارہا ہے ان میں دو اللہ تعالیٰ کے صفاتی نام ہیں اور ایک اللہ تعالیٰ کا ذاتی نام ہے ۔ اگر آپ اس عمل کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیں گے تو اللہ تعالیٰ آپ کو زمینی اور آسمانی آفات سے محفوظ رکھے گا اللہ تعالیٰ آپ کو شیطانی شر سے محفوظ رکھے گا اللہ تعالیٰ
آپ کو آپ کے دشمنوں سے محفوظ رکھے گا آپ کی اولاد آپ کی فرمانبردار ہوگی آپ کو آپ کے ہر مقصد میں کامیابی ملے گی آپ کے گھر سے پریشانی ختم ہو گی اس کے علاوہ بھی آپ کو اس عمل کے اور بھی بہت سے فائدے ہوں گے یہاں ایک بات یہ ضروری ہے کہ بہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ چیز ہوتی ہے کہ اگر ایک مرتبہ کوئی بھی وظیفہ شروع کر لیا جائے تو اسے چھوڑنا نہیں چاہئے اور اگر اس وظیفہ کو چھوڑ دیں گے تو ہمارا بہت بڑا کوئی نقصان ہو گا یہ اللہ تعالیٰ کے ناموں کے وظائف ہیں قرآنی سورتوں کے وظائف ہیں قرآنی آیات کے وظائف ہیں ان وظائف کو اگر آپ پڑھیں گے تو آپ کو فائدہ ہو گا اگر آپ ان کوچھوڑ دیں گے تو آپ فائدے سے محروم ہوجائیں گے آپ کو نقصان کسی قسم کا نہیں ہوگا آپ اپنے ذہن سے یہ بات نکال دیجئے کہ اگر آپ کسی مجبوری کی وجہ سے کوئی وظیفہ چھوڑنا چاہیں تو آپ کو بہت زیادہ نقصان ہوگا اب وظیفہ کرنے کا طریقہ کار اچھی طرح ذہن نشین کرلیجئے آپ نے نماز فجر کے بعد یعنی کہ صبح کے وقت ان ناموں کی ایک تسبیح پڑھنی ہے اور رات کو نماز عشاء کے بعد بھی پوری رات آپ کے پاس ہے پوری رات میں جب بھی آپ کو وقت ملے پوری رات میں آپ نے
ایک تسبیح ان ناموں کی پڑھنی ہے نماز فجر ادا کرنے کےبعد اسی جگہ بیٹھ کر ہی یا واپس آکر یہ عمل کرنا ہے لیکن جب آپ نے اس عمل کو کرنا ہے اس وظیفے کو کرنا ہے تو پورے یقین کے ساتھ کرنا ہے سب سے پہلے آپ نے تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے اور اس کے بعد ایک سو مرتبہ اللہ تعالیٰ کے یہ تین نام ہیں ایک اللہ تعالیٰ کا ذاتی نام ہے اور دو اللہ تعالیٰ کے صفاتی نام ہیں یا اللہ یا سلام یا مومن ان تین ناموں کو آپ نے ایک سو مرتبہ پڑھنا ہے یا د رہے کہ تینوں ناموں کو آپ نے اکٹھا پڑھ کر ایک تصور کرنا ہے یا اللہ یا سلام یا مومن یہ ایک ہو گیا اور اسی طرح تسبیح پوری کرنی ہے اور آخر میں آپ نے پھر تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر اللہ رب العزت سے دعا مانگنی ہے اسی طریقے سے رات کو نمازِ عشاء کے بعد بھی آپ نے ایک سو مرتبہ اللہ تعالیٰ کے ان تین ناموں کو پڑھنا ہے اگرآپ کا یقین پختہ ہو گا تو پھر آپ اس کے فوائد سے مستفیض ہو ں گے اور اس کے فوائد آپ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے اور اگر یقین میں کمزور ی ہو گی تو پھر وظیفہ پڑھنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ آپ کو کسی قسم کا کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین