مردوں میں کون سی چیز خواتین کے لیے پُرکشش ہوتی ہے؟ خوشبوؤں کے اکثر اشتہارات میں دکھایا جاتا ہے کہ صنفِ نازک ایک خُوب رو نوجوان کی خوشبو سے کس طرح متاثر ہوتی ہے یا پھر جب وہ پسینے کی بُو ختم کرنے والی خوشبو کا استعمال کرتا ہے.. البتہ صحت اور نفسیات کے امور سے متعلق ویب سائٹ “کیئر2” پر شائع ہونےوالی ایک نئی رپورٹ کے مطابق خواتین نہ صرف
مردوں کے پسینے کی بُو میں کشش محسوس کرتی ہیں بلکہ اس کے رنگ سے بھی متاثر ہوتی ہیں. آسٹریلیا میں میکویری یونیورسٹیکے محققیناس نتیجے پر پہنچےہیں کہ پھل اور سبزیاں کھانے کے بعد مردوں کے پسینے سے اُٹھنے والی بُو خواتین کے لیے سب سے زیادہ پرکشش ہوتی ہے. تحقیق میں شریک مردوں نے اپنی یومیہ غذا کا اندراج کرایا. پہلے مرحلے میں spectrometer کےمرحلے میں spectrometer کے ذریعے اس بات کا تعین کیا گیا کہ آیا یہ شخص کیروٹین سے بھرپور غذا کا استعمال کرتا ہے یا نہیں (اس کے سبب زردی مائل پسینہ خارج ہوتا ہے)انسان کے پھل اور سبزیوں کے زیادہ کھانے سے یہ اثر پیدا ہوتا ہے.دوسرےمرحلے میں مطالعے میں شریک مردوں کو مختلف قسم کی ورزشیں کروائی گئیں تا کہ ان کا خوب پسینہ نکلے. اس کے بعد ان کی قمیضوں کو محققین کے
حوالے کر دیا گیا جنہوں نے یہ قمیضیں خواتین کو دے دیں تا کہ وہ اپنے طور پر ان کی بُو کو اچھی طرح سُونگھ لیں خواتین کو مردوں کی بہترین بُو کا انتخاب کرنے پر جن قمیضوں کا انتخاب کیا گیا وہ ان لوگوں کی تھیں جو مختلف نوعیت کے پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں.بہرکیف روزانہ کثرت سے پھل اور سبزیوں کا استعمال انسان کی عمر دراز ہونے کا سبب بنتا ہے. اس عادت سے عمومی صحت کو سپورٹ ملتی ہے اور انسان زیادہ پر کشش نظر آتا ہے.اگر آپ واقعی خواتین کے لیے پُرکشش بننا چاہتے ہیں.. تو پھر یقینا آپ کو مذکورہ تحقیق کے نتائج پر سنجیدگی سے غور کرنا ہو گ
Sharing is caring!