یہ 12 نوافل آپ کی قسمت بدل سکتے ہیں!شادی،رزق، قرضوں سے نجات یا کسی بهی مقصد کیلئے رشتوں کی رکاوٹ، رزق میں وسعت‘برکت ‘اضافے اور قرضوںسے نجات کیلئےرمضان شریف کی گیارہویں اور بارہویں روزے کی درمیانی رات کو بعد نماز عشاء دو دو رکعت کرکے 12نفل اس طرح پڑھیںکہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد ایک بار سورۂ

اخلاص پڑھیں۔ 12 نفل پڑھ کر 100 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ پھر تمام نفل اور درود شریف کا ثواب حضور نبی کریم ﷺ کو پہنچائیں اور پھر حضور نبی کریم ﷺ کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر خلوص دل‘ انکساری‘ عاجزی سے کم از کم 15 منٹ تک دعا کریں۔ یہ نہایت ہی آزمودہ وظیفہ ہے۔ آپ یقین جانیے! اس وظیفے کے پڑھنے کی بدولت بڑی عمر کی لڑکیاںجو اپنی شادی سے ناامید ہوگئی تھیں اللہ کے فضل سے ان کی بھی شادیاں ہوگئی ہیں اور اپنے گھروں میںخوش و آباد ہیں۔ یہ نفل جس جس نے پڑهے کسی کی منگنی کسی کا نکاح کسی کی رخصتی ہو گئی کسی کی جلدی کسی کی کچه دیر بعد بہرحال پڑهنے والا محرم نہیں رها خود پڑهیں تو زیادہ بہتر ہے ورنہ ماں باپ بهی کرسکتے ہیں دوسروں کے لئے بهی کیا جا سکتا ہے یہ عمل عبقری میں بهی ہر

سال شائع ہوتا ہے اپ لوگوں کی نظر سے گزرا ہوگا-میں نے بهی پوسٹ کر دیا تاکہ کسی کی نظر سے نہ گزرا ہو تو وہ محرم نہ رہے ضرور اس عمل سے فائدہ اٹهائیں اگر کوئی شادی کے علاوہ بهی کسی مقصد کے لیے کرنا چاہتا ہےتو ان شاء اللہ وہ مقصد بهی ضرور پورا ہوگا- سب کو عام اجازت ہے۔ جو سورۃ الکوثر والا عمل شروع کرنے سے پہلے 5 تاریخ کو ختم ہوجاتی تھی۔ ترکیب : کپڑے کی ایک جیبی سائز کی تھیلی سلوا لیں یا دفتر ماہنامہ عبقری سے برکت والی تھیلی بذریعہ ڈاک منگوالیں۔ اس میں اپنی جمع پونجی رکھیں اور روزانہ صبح و شام سورۂ کوثر 129 مرتبہ اول و آخر7 مرتبہ درود شریف پڑھ کر روزانہ برکت والی تھیلی پر دم کریں۔ گھرکے تمام افراد مل کرپڑھیں اور جب بھی رقم نکالیں یا ڈالیں صرف ایک مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر دم کردیں۔رمضان المبارک

کاخاص عمل: رمضان المبارک کی چاند رات کو 313 مرتبہ سورۂ کوثر مع تسمیہ پڑھیں۔ دسویں اور گیارہویں روزے کی رات313 مرتبہ سورۂ کوثر مع تسمیہ پڑھیں۔ بیسواں روزہ اکیس رمضان المبارک کی رات بھی 313 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھیں۔(ان تمام اعمال میں اول و آخر سات سات مرتبہ درود پاک ضرور پڑھیں) ستائیسویں شب1100 مرتبہ سورۂ کوثر مع تسمیہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں (یہ عمل چند افراد مل کر بھی کرسکتے ہیں)اورعید کی نماز کے بعد 313 مرتبہ سورۂ کوثر مع تسمیہ اول و آخر سات مرتبہ درود شریف پڑھیں۔اگر یہ عمل کسی مجبوری کے پیش نظر رات میں نہ ہوسکے تو دن میں بھی کرسکتے ہیں۔ سوائے ستائیس شب کے عمل کے وہ صرف رات ہی کو کرنا ہے۔قارئین! سارا سال آپ سارے وظیفے پڑھیں لیکن جو رمضان کا وظیفہ ہے

جو رمضان کی عبادت ہے اس کی فضیلت نہیں مل سکتی۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں